۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا مناظر حسین نقوی

آج نہ جانے کتنے علماء اور طلبہ غمگین ہیں، ایسی شخصیتیں زمانے میں شاذ و نادر ہیں ہم بارگاہ حقیقی میں دعا گو ہیں، خدا مرحوم کو  جوار مولائے دوجہان حضرت امیر المومنین ع میں اعلی مقام  عنایت فرمائے اور اھل خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشھد المقدس ایران حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی نے مولانا مرحوم ابن حیدر طاب ثراہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اس غم کو ملت تشیع کا ایک عظیم نقصان بتایا۔

آپ کے تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے :

انا للہ و انا الیہ راجعون

قال رسولُ الله( ص )
مَوتُ العالِمِ مُصیبَهٌ لاتُجبَرُ و ثُلمَهٌ لاتُسَدّ

ابھی بیٹھا ہوا سوچ رہا تھا کے اس سال ہمارے درمیان سے کیسی کیسی گرانقدر شخصیتیں چلی گیئں، نہ جانے یہ خلا کیسے پر ہوگا، استاد جلیل القدر ، مشفق و مہربان ، دبیر مملکت خطابت ، بلبل بوستان، استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ ، حجتہ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا ابن حیدر صاحب قبلہ کے انتقال پر ملال کی خبر ملی ، دل کو عظیم صدمہ پہنچا، کے ہم اب ایسا باعمل ، مشفق ، اور طلبہ سے بے انتہا محبت کرنے والا استاد کھاں سے لاینگے ، جو اپنی پوری عمر لباس تقوی کو زیب تن کیے رہا ، ذکر اہلیبیت جس کی زبان کی زینت رہا ، درس و تدریس جس کا شیوہ رہا ، جو مجسمہ اخلاق تھا ، جو علما و مدرسین کے لیے نمونہ عمل تھا ، تعلیم قرآن جس نے اپنے اوپر فرض کر لی تھی ، جس نے ہمیشہ پیغام کربلا کو فروغ دیا ، جس نے منبر پر بیٹھنے کے آداب سکھائے، جس نے ولایت امیر المومنین کے دفاع میں اپنی پوری زندگی صرف کر دی ، جس نے مقصد کربلا سمجھانے کے لیے اپنی ساری  دولت عمر خرچ کر دی ، جس کے زیر سایہ تربیت پاکر نہ جانے کتنے طلبہ پوری دنیا میں معارف اھل بیت کو عام کر رہے ہیں، اور میثاق میں اپنے مولا سے کیا ہوا وعدہ پورا کر رہے ہیں ، مرحوم کی شخصیت کو لفظوں میں بیان کرنا محال ہے ،  عشق اھل بیت میں غرق رہنے والا شخص آج اپنے مولا کی بارگاہ میں جا پہنچا۔

آج نہ جانے کتنے علماء اور طلبہ غمگین ہیں ، ایسی شخصیتیں زمانے میں شاذ و نادر  ہیں، ہم بارگاہ حقیقی میں دعا گو ہیں، خدا مرحوم کو  جوار مولائے دوجہان حضرت امیر المومنین ع میں اعلی مقام  عنایت فرمائے اور اھل خاندان کو صبر جمیل عطا کرے، اور مرحوم کے شاگردان کہ جنہوں نے  ایک شفیق روحانی باپ کو ہمیشہ کے لے کھودیا ہے خدا ان کو صبر عطا فرمائے۔

سید مناظر حسین نقوی
         مشھد ایران 
سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .